کاروبار
16 دسمبر ، 2015

مجوزہ نجکاری کیخلاف پی آئی اے ملازمین کے احتجاج کا 12 واں دن

مجوزہ نجکاری کیخلاف پی آئی اے ملازمین کے احتجاج کا 12 واں دن

کراچی......پی آئی اے ملازمین نے آرمی پبلک اسکول کے شہداء کے احترام میں آج ہونے والا احتجاج مختصر کردیا۔ پی آئی اے کی مجوزہ نج کاری کے فیصلے کے خلاف ملازمین کے ملک گیر احتجاج 12 روز سے جاری ہے۔

پی آئی اے ایکشن کمیٹی کی اپیل پر دو گَھنٹے کی علامتی ہڑتال کی گئی۔ ہیڈ آفس، سینٹرل ریزرویشن کنٹرول اور انجینئرنگ سمیت ملک بھر میں پی آئی اے کے تمام دفاتر بند رہے۔ ملازمین نج کاری کے خلاف نعرے لگاتے ہیڈ آفس پہنچے اور دھرنا دیا، شرکاء نے شہداء پشاور کے احترام میں قومی ترانہ پڑھا۔

ایکشن کمیٹی کے کنوینرشمیم اکمل نے کہا کہ 16 دسمبر کو ہی سقوط مشرقی پاکستان ہوا اور اسی تاریخ کو سانحہ پشاور کا زخم لگا، ہم نہ شہدائے مشرقی پاکستان کو بھولیں گے نہ اے پی ایس کے شہید معصوم بچوں کو۔

شمیم اکمل نے کہا کہ معصوم بچوں نے اپنی جان قربان کرکے قوم کو متحد کردیا، آج کا دن شہید بچوں کے نام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے منی پاکستان ہے، اس کی حفاظت کریں گے۔ ملازمین جمعرات کوبھی دو گھنٹے ہڑتال کریں گے۔ جمعے کو ہیڈ آفس سے احتجاجی جلوس نکالا جائے گا اور جناح ٹرمینل پر دھرنا ہوگا۔

مزید خبریں :