27 مئی ، 2012
کراچی…کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کٹی پہاڑی پر کارروائی کرتے ہوئے بینک ڈکیتیوں میں ملوث ملزم مصطفی خٹک کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو خرم وارث نے جیو نیوز کو بتایا کہ اطلاع ملنے پر کٹی پہاڑی پر کارروائی کر کے ملزم مصطفی خٹک کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یوکے مطابق ملزم حیدر آباد میں 80 لاکھ کی بینک ڈکیتیوں کے علاوہ کراچی میں نجی بینکوں کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا ، اس کے ساتھی، کامران اور فضل پہلے ہی گرفتار کئے جاچکے ہیں جبکہ دیگر کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔ خرم وارث کے مطابق ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ بینک ڈکیتیوں سے حاصل ہونے والی رقم دہشت گردی میں استعمال کے لئے بھیجتا تھا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔