17 دسمبر ، 2015
کراچی.......ہاکی کلب آف پاکستان کراچی میں بلو ٹرف بچھا دی گئی جسے میٹھا پانی دینے کیلئے آر او پلانٹ بھی منگوالیا گیاہے، شہر میں یہ دوسری نیلی ٹرف ہے۔
ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیڈیم کی قسمت بدل گئی ہے، ٹرف کو میٹھے پانی کی فراہمی کے لیے آر او پلانٹ منگوا لیا گیا۔ نئے ٹرف پر نیشنل ہاکی چیمپین شپ کا آغاز 25دسمبر سے ہوگا۔