27 مئی ، 2012
سوات … مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام نے کہا کہ وزیر اعظم نے سپریم کورٹ کا حکم نہ مان کر عدلیہ سے اعلان جنگ کردیا ہے، اگر جمہوریت کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری ان ہی حکمرانوں پر عائد ہوگی۔ سوات کے علاقے باغ ڈھیرئی میں جلسہ عام سے خطاب کر تے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ پاکستان اور مسلم لیگ ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہے، جس پاکستان کو مسلم لیگ نے بنایا اسی مسلم لیگ نے میاں نواز شریف کی قیادت میں اس ملک کو ایٹمی قوت بھی بنایا ۔