27 مئی ، 2012
نوشہرہ…نوشہرہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجہ میں ایک اہلکار جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مردان روڈ شیرین گوٹھے رشکئی انٹر جینچ پر پہلے سے نصب ریموٹ کنٹرول بم سے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا، فورسز کا یہ قافلہ سوات سے نوشہرہ آر ہا تھا ، دھماکے کے باعث سپاہی توقیر جاں بحق جبکہ 4 اہلکار زخمی ہوگئے،زخمیوں کو سی ایم ایچ نوشہرہ منتقل کردیا گیا،جبکہ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔