پاکستان
17 دسمبر ، 2015

روز مظاہرے، روز ریلیاں، کراچی کی سڑکیں ہائیڈ پارک بن گئیں

روز مظاہرے، روز ریلیاں، کراچی کی سڑکیں ہائیڈ پارک بن گئیں

کراچی......روز احتجاج، روز مظاہرے،ریلیاں اور نعرے، کراچی کی سڑکیں ہائیڈ پارک بن گئیں۔ ٹریفک جام میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں،ایمبولینسیز کا شور اور مریضوں کی سسکیاں معمول بن گئیں۔

رہی سہی کسر چوروں، لٹیروں کی کارروائیوں نے پوری کردی، کیا ٹریفک پولیس نے مٹی پاؤ کا فلسفہ اپنالیا۔

دن ڈھلتے ہی جس شہر میں ہر سو روشنیاں پھیل جاتی تھیں آج وہاں رات گئے تک ٹریفک جام رہتا ہے۔ کراچی کے عوام آئے روز کے مظاہروں اور احتجاجی ریلیوں کی وجہ سے سڑکیں بند ہونے کے بڑھتے ہوئے رجحان سے شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔

کراچی میں آج پھر احتجاج کا دن رہا، گورنر ہاؤس کے سامنے تاجروں نے رینجرز کے اختیارات محدود کرنے کے خلاف احتجاج کیا۔لسبیلہ اور شیریں جناح کالونی میں عوام پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج کرتے رہے۔احتجاج کے سبب شہر کے مختلف علاقوں میں شدید ٹریفک جام رہا اور عوام مشکلات سے دوچار ہوئے۔

مزید خبریں :