27 مئی ، 2012
کوئٹہ…کوئٹہ میں آل گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے زیراہتمام اساتذہ کی تادم مرگ بھوک ہڑتال 17ویں روز بھی جاری ہے، بیشتر اساتذہ کی حالت غیر ہوگئی، چار کو سول اسپتال منتقل کردیاگیا۔ کوئٹہ پریس کلب کیسامنے لگائے گئے کیمپ میں شیران خان،عبدالصمد عمرانی،ممتاز عالم اور جان محمد کی حالت غیر ہوگئی جنھیں فوری طور پر اسپتال پہنچا دیا گیا جبکہ متعدد اساتذہ نے اسپتال جانے سے ا نکار کر دیا،مختلف سیاسی پارٹیوں،سماجی و قبائلی عمائدین، وکلا،تاجر برادری اور مزدور یونینز کے نمائندوں نے کیمپ میں دورہ کیا اور اپنی جانب سے اساتذہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے رہنما عبدالغفار کدیزئی نے حکومتی بے حسی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اساتذہ کے حوصلے بلند ہیں اور وہ اپنے مطالبات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے اور 29مئی کو تمام اضلاع میں جلسے ،جلوس اور دیگر احتجاجی لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔