28 مئی ، 2012
میرانشاہ ... شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ ایک ہفتے کے دوران جاسوس طیاروں کے 4 میزائل حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے ذرائع کے مطابق میر علی کے علاقے سوخیل میں جاسوس طیارے سے ایک گھر اور اس کے قریب کھڑی گاڑی پر 8 میزائل فائر کئے گئے۔ حملے میں گھر اور گاڑی تباہ ہوگئی۔ گھر کے اندر موجود 5 افراد مارے گئے جبکہ گاڑی میں بھی دو افراد ہلاک ہوئے۔ ایک ہفتے کے دوران شمالی وزیرستان میں جاسوس طیاروں کے 4 میزائل حملوں میں 25 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔