17 دسمبر ، 2015
راولپنڈی......راولپنڈی میں بینک کےسیکیورٹی گارڈ نے خاتون کیشیئر کی جان لے لی۔سیکیورٹی کمپنی نے غیرتربیت یافتہ سیکیورٹی گارڈ بینک بھیج دیا،ناتجربہ کار سیکیورٹی گارڈ نے بندوق تھامی تو گولی چل گئی،گولی بینک کیشیئرحنا گل کے سر میں لگی، ایک بینک افسر زخمی بھی ہوا۔
حنا گل کئی سال سے بینک میں ملازم اور گھر کی واحد کفیل تھی،ایس پی رورل نے اعلان کیا ہے کہ سیکیورٹی کمپنی کےخلاف ایکشن لیں گے۔
راولپنڈی کےعلاقےصدر کے نجی بینک میں سیکورٹی گارڈ کا ملازمت کاپہلا دن تھا۔ عمر نے بندوق تھامی تو اتفاقیہ طور پر گولی نہ صرف چل گئی بلکہ سیدھی سامنے بیٹھی بینک کیشیئرحنا گل کے سر میں جالگی۔ فائرنگ سے ایک بینک افسر زخمی بھی ہوئے۔ ملزم کوگرفتارکرلیاگیاہے۔
حنا گل کے لواحقین کاکہناہےکہ سیکیورٹی کمپنی کے خلاف کاروائی کریں گے۔سیکیورٹی کمپنی نے نا تجربہ کار گارڈ رکھے اور یہ ایسی حساس جگہ پر تعینات کیے جو انتہائی خطرناک ہے، ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کمپنی کےخلاف ایکشن لیں گے، لوگوں کوبھرتی کرتےہیں اورپہلے ہی دن اتنی حساس جگہ پربھیج دیتےہیں،ان کی نہ توکوئی ٹریننگ ہوتی ہے، اس کی تفتیش کررہےہیں۔
کئی سالوں سے بینک میں ملازمت کرنےوالی حنا گل کےوالد فوت ہوچکے اوروہ گھر کی واحد کفیل تھیں۔