پاکستان
18 دسمبر ، 2015

رینجرزسے متعلق قراردادکی روشنی میں سمری تیار کرلی گئی

رینجرزسے متعلق قراردادکی روشنی میں سمری تیار کرلی گئی

کراچی.......رینجرز سے متعلق قرارداد کی روشنی میں سمری تیار کرلی گئی ہے ۔ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کی مدت میں کمی کیے جانے کا امکان ہے ۔

ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق سندھ حکومت کی سمری میں وفاقی حکومت کو رینجرز کی سندھ میں جولائی 2015ء سے تعیناتی کی توثیق سے آگاہ کیا جائے گا ۔

رینجرز کا سندھ میں آرٹیکل147 کے تحت مشروط اختیارات کے ساتھ قیام ہوگا۔ انسداد دہشت گردی کے قانون کے تحت اختیارات اور قرارداد کی شرائط رینجرز پر لاگو ہوں گی ۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ سے رینجرز کو انسداد دہشت گردی کے قانون کے تحت خصوصی اختیارات دینے کی سفارش کی جائے گی ۔

مزید خبریں :