پاکستان
18 دسمبر ، 2015

پاکستان کا 34 ملکوں کے فوجی اتحاد میں شامل ہونے کا فیصلہ

پاکستان کا 34 ملکوں کے فوجی اتحاد میں شامل ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد.......پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف سعودی عرب کی زیر قیادت 34 ملکوں کے فوجی اتحاد میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیاہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اتحاد میں شمولیت کی سطح اور سرگرمیوں کا فیصلہ بعد میں کریں گے ۔

دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے لیے سعودی عرب کی زیر قیادت 34اسلامی ملکوں کے فوجی اتحاد کی تشکیل کا اعلان منگل کو سامنے آیا تھا،دو روز بعد ترجمان دفتر خارجہ نے تصدیق کی پاکستان اس اتحاد کا حصہ ہے لیکن اس میں شمولیت کے سطح اور سرگرمیوں کا فیصلہ بعد میں کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات قریبی اور دوستانہ ہیں، دونوں ممالک انسداد دہشت گردی اور انتہا پسندی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کرتے چلے آرہے ہیں۔

سعودی قیادت میں اس فوجی اتحاد کا آپریشن سینٹر ریاض میں ہو گا۔سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کے مطابق اس فوجی اتحاد کے ذریعے عراق، شام، لیبیا مصر اور افغانستان جیسے ممالک میں شدت پسندی کے خلاف کوششوں کو مربوط کیا جائے گا۔

مزید خبریں :