پاکستان
18 دسمبر ، 2015

کراچی:لیاقت سپر مارکیٹ میں آتشزدگی، متعدد دکانیں جل گئیں

کراچی:لیاقت سپر مارکیٹ میں آتشزدگی، متعدد دکانیں جل گئیں

کراچی......کراچی کے علاقے لیاقت سپر مارکیٹ میں رات گئے لگنے والی آگ نے متعدد دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔

لیاقت آباد سُپرمارکیٹ میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے متعدد دکانوں کو اپنی لیپٹ میں لے لیا ۔

آگ بجھانے کے عمل میں فائر بریگیڈ کی 10گاڑیوں نے حصہ لیا اور کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ۔
جگہ تنگ ہونے کے باعث ریسکیو میں مشکلات کا سامنا رہا۔

مزید خبریں :