18 دسمبر ، 2015
کراچی......کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13 ڈی کے قریب رینجرز نے سرچ آپریشن کے بعد 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔
ذرائع کے مطابق رینجرز کی جانب سے گلشن اقبال 13 ڈی کے قریب رہائشی عمارت کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کیا گیا ، آپریشن کے دوران 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔