18 دسمبر ، 2015
بدین .........بدین میں دو گروہوں میں تصادم اور ہنگامہ آرائی کے بعد پولیس نے چار افراد کو گرفتار کرلیا۔
نواحی علاقے لواری شریف میں گذشتہ روز فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص کی ہلاکت کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے تھے اور مشتعل افراد نے 20 سے زائد دکانوں کو آگ لگا دی تھی۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد مختلف مقامات پر چھاپے مار کر چار افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلیے بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات ہیں ۔