پاکستان
18 دسمبر ، 2015

ملک کے بالائی علاقے بدستور سردی کی لپیٹ میں

ملک کے بالائی  علاقے بدستور سردی کی لپیٹ میں

اسلام آباد......ملک کےمیدانی اور بالائی علاقے بدستور سردی کی لپیٹ میں ہیں، اس موسم میں چائے ،قہوہ خانوں اور سوپ کی دکانوں پر رش بڑھ گیا ہے۔ملک کے بالائی علاقے شدیدسردی کی لپیٹ میں ہیں ۔

کوئٹہ ، قلات اورچمن میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ،اس موسم میں صبح اور شام کےاوقات میں بڑی تعداد میں شہری سبز چائے کے قہوہ خانوں اور سوپ کی دکانوں کا رخ کر رہے ہیں ۔

دیامر کے بالائی پہاڑی علاقوں بابو سر ٹاپ ، نیاٹ ویلی اور دیگر علاقوں میں برف باری جاری ہے ،مالاکنڈ ڈویژن کے بیشترعلاقوں میں موسم ابر آلود ہے۔ گرم کپڑوں اورجلانے کی لکڑی کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔سندھ، پنجاب اوربلوچستان کے میدانی علاقوں میں بھی بتدریج سردی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے ۔

مزید خبریں :