18 دسمبر ، 2015
کراچی......سندھ ہائیکورٹ نے لائنزایریاری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے سات افسران کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
عدالت نے لائنزایریاری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے ڈپٹی ڈائرکٹرفرید یوسفانی ، وسیم اقبال ، شاہد عمر، عطا عباس زیدی سمیت 7 افسران کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
نیب کے مطابق ملزمان کے خلاف 1200 پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور 4 ارب سے زائد روپے کا قومی خزانے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔درخواست ضمانت کی سماعت جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔