پاکستان
28 مئی ، 2012

راولپنڈی:پیرودھائی میں سرائے پر فائرنگ، چار افراد ہلاک

راولپنڈی:پیرودھائی میں سرائے پر فائرنگ، چار افراد ہلاک

راولپنڈی ... راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں مسلح افراد کی سرائے پر فائرنگ چار افراد ہلاک 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق تھانہ پیرودھائی کے قریب واقع سرائے پر مسلح افراد نے رات گئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہولی فیملی اسپتال جبکہ چار افراد کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال راولپنڈی منتقل کر دیاگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کاواقعہ آپس کے تنازع کا شاخسانہ ہے۔

مزید خبریں :