18 دسمبر ، 2015
خیبر ایجنسی.......خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری سے 6 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس سے 6 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔مرنے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر اسلام اورکالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے ،علاقے میں آپریشن جاری ہے ۔