پاکستان
18 دسمبر ، 2015

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کے احتجاج اور شور شرابا

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کے احتجاج اور شور شرابا

کراچی.....سندھ اسمبلی کا اجلاس ایک بار پھر اپوزیشن کے احتجاج اور شور شرابے کی نذر ہوگیا۔ اسپیکر آغا سراج درانی نے آئندہ اجلاس 22 دسمبر تک ملتوی کردیا۔

اجلاس آغا سراج درانی کی صدارت میں ہوا ۔ اپوزیشن اراکین کی عدم موجودگی اور حکومتی اراکین کی تعداد کم ہونے کے باوجود اسپیکر کی جانب سے تحاریک نمٹانے کا سلسلے شروع کردیا گیا ۔ فنکشنل لیگ کے نند کمار کی آئی جی سندھ کے خلا ف تحریک بغیر کسی بحث کے مسترد کردی گئی جس پر اپویشن ارکان نے احتجاج شروع کردیا ۔

اپوزیشن ارکان کے شور شرابے میں بھی اسپیکر تحاریک نمٹاتے رہے جس پر اپوزیشن اراکین اسپیکر کے ڈائیس کے سامنے آکر احتجاج کرنے لگے جس پر اسپیکر نے اجلاس منگل 22 دسمبر تک کیلئے ملتوی کردیا ۔

مزید خبریں :