دنیا
18 دسمبر ، 2015

یونیسکو کے زیر اہتمام عربی زبا ن کا عالمی دن

یونیسکو کے زیر اہتمام عربی زبا ن کا عالمی دن

نیویارک ......اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکوکے زیر اہتمام آج عربی زبان کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔یہ دن مختلف ثقافتوں اور تہذیبوں میں معلومات کے فروغ میں عربی زبان کے کردار کے اعتراف میں منایا جاتا ہے۔

عربی زبان کا عالمی دن منانے کا مقصد مختلف زبانیں بولنے والے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانا ہے، ان کے درمیان ثقافتی ہم آہنگی پیدا کرنا اور مختلف تہذیبوں کے درمیان ڈائیلاگ کو فروغ دینا ہے۔

یونیسکو کے مطابق آج عرب دنیا میں بیالیس کروڑ بیس لاکھ سے زیادہ کی مادری زبان عربی ہے اور دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے ڈیڑھ ارب سے زیادہ مسلمان عربی زبان کو کسی نہ کسی شکل میں استعمال کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ 18دسمبر 1973ء کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے عربی زبان کو اپنی سرکاری زبانوں میں شامل کیا تھا۔

مزید خبریں :