پاکستان
28 مئی ، 2012

عراق بم دھماکے سے 19 پاکستانی زائرین زخمی

بغداد ... عراق کے صوبے انبار میں سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے 19 پاکستانی زائرین زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق پاکستانی زائرین فلوجہ سے بغداد کے شمال میں واقع علاقے سامرہ میں امام حسن عسکری کے روزے کی زیارت کے لئے جا رہے تھے۔ اس دوران سڑک کے کنارے نصب بم پھٹ گیا جس سے 19 افراد زخمی ہوگئے۔ ان میں تین بچے بھی شامل ہیں جن کی حالت تشویش ناک ہے۔ زخمیوں کو فلوجہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :