28 مئی ، 2012
کراچی ... سندھ ائرکنڈیشنڈ بس اونرز ایسوسی ایشن نے نواب شاہ میں بس پر فائرنگ کے واقعے کے بعد بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو رہا نہ کیے جانے کے خلاف آج سپرہائی وے پر دھرنا دے گی ایسوسی ایشن کے صدر ملک ریاض کا کہنا ہے کہ دیگر ٹرانسپورٹ تنظیموں نے بھی دھرنے کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواب شاہ بس فائرنگ کیس میں پولیس نے یقین دہانی کے باوجود اب تک زیر حراست ڈرائیور اور کنڈیکٹر کورہا نہیں کیا۔ اس لئے آج صبح گیارہ بجے سپرہائی وے پر دھرنا دیا جائے گا۔دوسری جانب ٹریفک ہیلپ لائین نے ٹرانسپورٹروں کے احتجاج کے سبب کراچی سے حیدرآباد آنے اور جانے والے ٹریفک کے لئے متبادل روٹ کا اعلان کیا ہے۔ ڈرائیوروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شاہراہ فیصل ، کورنگی ، داوٴد چورنگی اور نیشنل ہائی وے پپری سے ہوتے ہوئے سپر ہائی وے پر جائیں۔