28 مئی ، 2012
نیویارک ,... اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام میں حکومت کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کے استعمال اور ہلاکتوں پر اظہار مذمت کرتے ہوئے صدر بشارالاسد سے کارروائی روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام کے صوبے حمص میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کی استعمال اور شہریوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا ہے۔شام میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے مطابق جمعہ کے روز حولا میں 49بچوں سمیت 108 افراد کی لاشیں ملی تھی۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد جاری بیان میں شامی صدر بشارلاسد سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حمص میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال روک دیں۔بیان میں کہاگیا کہ شام میں تمام متحارب گروپ ہر قسم کی پرتشدد کارراوئیاں فورا روک دیں اور پرتشدد واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔شام کیلیے اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے سفیر کوفی عنان بدھ کے روز سلامتی کونسل کو شام کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔