28 مئی ، 2012
ممبئی… بھارت میں ممبئی ایکسپریس وے پر ٹریفک حادثے میں 26 افراد ہلاک اور 17 افراد زخمی ہوگئے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق پونا شہر کے ممبئی ایکسپریس وے پر رات گئے تیز رفتار بس سٹرک پر کھڑی منی بس سے جاٹکرائی۔ حادثہ میں کم ازکم 26 افراد ہلاک اور 17 افراد زخمی ہوگئے۔حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ زخمیوں کوپونے کے مقامی اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔