پاکستان
18 دسمبر ، 2015

کراچی آپریشن کی کامیابیوں کو ضائع نہیں ہونے دیا جائیگا:وزیراعظم

کراچی آپریشن کی کامیابیوں کو ضائع نہیں ہونے دیا جائیگا:وزیراعظم

کراچی......وزیراعظم کی زیر صدارت سیاسی و عسکری قیادت کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیاہے کہ کراچی آپریشن کی کامیابیوں کو کسی طورضائع نہیں ہونے دیا جائے گا۔

وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ چوہدری نثار، مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری شریک ہوئے۔

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت سیاسی و عسکری قیادت کے اجلاس میںرینجرز کے اختیارات محدود کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت جلد سندھ حکومت سے اس معاملے کے حوالے سے بات کرے گی۔

اجلاس میںملک میں سیکیورٹی کی صورتحال اور افغانستان امن عمل سمیت دیگر امورپر غور کیا گیااور ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں کیےگئے فیصلوں پر عملدرآمدکا جائزہ بھی لیا گیا۔

مزید خبریں :