پاکستان
18 دسمبر ، 2015

گلشن اقبال کراچی میں 4منزلہ عمارت ایک جانب جھک گئی

گلشن اقبال کراچی میں 4منزلہ عمارت ایک جانب جھک گئی

کراچی......کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں 4منزلہ رہائشی عمارت اچانک ٹیڑھی ہوگئی، جس کے بعد اُسے خالی کرالیا گیا۔ عمارت مخدوش ہونے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور علاقے کو سیل کردیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بلڈر محمد اعجاز نے پلاٹ 9سی پر بنی ہوئی عمارت خریدی تھی۔عمارت پہلے سے کمزور تھی جسے رنگ و روغن کرکے دوبارہ بیچ دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر زاہد میمن کا کہنا تھا کہ متعلقہ اداروں کے افسران کو بلالیا گیا ہے اور بلڈر کو ڈھونڈا جارہا ہے۔ عمارت کو سیل کردیا گیا ہے۔

سینئرایگزیکٹیو آفیسر فیصل کنٹونمنٹ بورڈ آصف امیرکا کہنا ہے کہ مخدوش عمارت کا چار منزلوں کا نقشہ منظور ہوا تھا۔

مزید خبریں :