کھیل
19 دسمبر ، 2015

ہیملٹن ٹیسٹ:سری لنکا 292رنز پر آئوٹ، نیوزی لینڈ کے 35رنز

ہیملٹن ٹیسٹ:سری لنکا 292رنز پر آئوٹ، نیوزی لینڈ کے 35رنز

ہیملٹن ..........نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے خلاف جاری 2ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ ہیملٹن میں جاری ہے ۔ آج میچ میں دوسرے روز لنکن ٹیم نے اپنی پہلی اننگز 264رنز 7وکٹوں کے نقصان پر دوبارہ شروع کی تو ان کی پوری ٹیم 292رنز پر آئوٹ ہوگئی ۔

لنکن ٹیم کی جانب سے کپتان اینجلو میتھیوز 77رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے،وہ سائوتھی کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے۔ادھر کیوی بولرز کی جانب سے ٹم سائوتھی نے 3جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور ڈوگ بریسول نے 2،2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

دوسری جانب کیوی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کردیا ہے ، انہوں نے 4.12اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 35 رنز اسکور کرلیے ہیں۔نیوزی لینڈ کو سری لنکا کا پہلی اننگز کا اسکور پورا کرنے کے لیے مزید 257رنز درکار ہیں۔کیوی اوپنرز مارٹن گپٹل 23اور ٹام لیتھم 12رنز پر بیٹنگ کررہے ہیں۔

مزید خبریں :