19 دسمبر ، 2015
لاہور ..........پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز پی سی بی کے ساتھ معاہدہ کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان لاہور میں دستخط ہوگئے ہیں۔
لاہور قلندرز کی جانب سے معاہدے پر دستخط کنٹری ڈائریکٹر عاطف رانا نے کیے، جبکہ پی سی بی کی جانب سے معاہدے پر دستخط سلمان سرور بٹ نے کیے۔ معاہدے کی تفصیلات کے مطابق معاہدہ سالانہ 51.2ملین ڈالر کا کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان سپر لیگ نے آل رائونڈر عبدالرزاق کو پلیئر ڈرا لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔ عبد الرزاق کو گولڈ کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے عبدالرزاق کا نام پلیئر ڈرا لسٹ میں شامل نہیں تھا۔