دنیا
28 مئی ، 2012

شام،تشدد کی تازہ کارروائیوں میں33افراد ہلاک

شام،تشدد کی تازہ کارروائیوں میں33افراد ہلاک

دمشق… شام میں بدترین تشدد کی لہر جاری ہے اور حَماہ کے علاقے میں 7 بچوں سمیت 33 افراد مارے گئے۔ اس سے پہلے حولہ میں 108 افراد ہلاک ہوئے تھے جس پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شامی حکومت کی سخت مذمت کی ہے۔ لندن میں قائم Syrian Observatory for Human Rights نے ایک بیان میں کہا کہ حما شہر پر مشین گنوں اور راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔ واقعے میں 33 افراد مارے گئے جن میں 7 بچے اور 5 عورتیں بھی شامل ہیں۔ ایک روز پہلے حولا میں فورسز کی گولا باری اور جھڑپوں میں 49 بچوں سمیت 108 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شام کی صورت حال پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے بعد متفقہ بیان میں کہا گیا کہ حولہ پر فوج نے توپ خانے اور ٹینکوں سے حملے کئے۔ سلامتی کونسل نے صدر بشار الاسد سے مطالبہ کیا کہ شام کے شہروں اور قصبوں میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال روکا جائے۔ تمام فریق پرتشدد کارروائیاں فوری طور پر روک دیں اور جو لوگ تشدد میں ملوث ہیں ان کا احتساب کیا جائے۔

مزید خبریں :