28 مئی ، 2012
اسلام آباد… سپریم کورٹ کے جسٹس شاکراللہ جان نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخارمحمدچودھری ، عالمی کانفرنس میں شرکت کیلئے برطانیہ گئے ہوئے ہیں۔ قائم مقام چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری ، اسلام آباد میں سپریم کورٹ کی عمارت میں ہوئی ، جسٹس ناصرالملک نے جسٹس شاکراللہ جان سے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا ، اس تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، سینئر وکلاء نے بھی شرکت کی۔