پاکستان
28 مئی ، 2012

لوئر کرم میں بس پر فائرنگ،3مسافر ہلاک

لوئر کرم میں بس پر فائرنگ،3مسافر ہلاک

پارہ چنار… پشاور سے پارہ چنار آنے والی مسافر بس پر نامعلوم شدت پسندوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 6زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چار خیل میں پیش آیا جب بس پر اچانک فائر کھول دیاگیا۔ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں عورتیں اور بچے شامل ہیں جنہیں ٹل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :