کھیل
19 دسمبر ، 2015

پی ایس ایل میں شامل نہ کرنے پر پی سی بی سے ناراض نہیں، یونس خان

پی ایس ایل میں شامل نہ کرنے پر پی سی بی سے ناراض نہیں، یونس خان

کراچی......پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں آئیکون پلئیرز کو شامل نہ کرنے پر پی سی بی سے ناراض نہیں۔

یونس خان نے کہا کہ پی ایس ایل کھیلنا چاہتا ہوں مگر کسی کے انڈر نہیں،محمد عامر کو پاکستان ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ پی سی بی کو کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیملی مصروفیت کی وجہ سے ویمنز کرکٹ ٹیم کی کوچنگ نہیں کرسکتا، پی ایس ایل کھیلنا چاہتا ہوں مگر کسی کے انڈرمیں نہیں کھیل سکتا، محمد عامر کو پاکستان ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ پی سی بی کو کرنا ہے۔

مزید خبریں :