پاکستان
28 مئی ، 2012

قائداعظم یونی ورسٹی کے طلباء کا انتظامیہ کیخلاف احتجاج جاری

قائداعظم یونی ورسٹی کے طلباء کا انتظامیہ کیخلاف احتجاج جاری

اسلام آباد… اسلام آباد کی قائداعظم یونی ورسٹی میں انتظامیہ کے خلاف وہاں کے طلباء کی طرف سے احتجاج کا سلسلہ آج دوسرے دن بھی جاری ہے ۔ جامعہ قائداعظم میں گزشتہ دونوں احتجاج کے دوران انتظامیہ کی طرف سے بعض طلباء کے خلاف ایکشن لئے جانے اور چند کو ادارے سے نکالے جانے کیخلاف طلباء اور طالبات نے ہڑتال کردی ہے۔ احتجاجی طلباء نے رات بھر یونی ورسٹی میں اپنا کیمپ لگائے رکھا ہے ، انکے احتجاج میں طالبات بھی شامل ہیں اور ان طلباء کا کہنا ہے کہ وہ خارج شدہ طلباء کی بحالی اور مطالبات کی منظوری تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

مزید خبریں :