دنیا
21 دسمبر ، 2015

کشمیر،مسلم شناخت مٹانے کی سازشیںجاری ہیں،آسیہ اندرابی

کشمیر،مسلم شناخت مٹانے کی سازشیںجاری ہیں،آسیہ اندرابی

سرینگر ......مقبوضہ کشمیر میں ’دختران ملت‘ کی چیئرپرسن آسیہ اندرابی نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر کے مسلمانوں کو اقتصادی طور پر کمزور کرنے اور کشمیرکی مسلم شناخت مٹانے کی سازشیںکی جارہی ہے۔

آسیہ اندرابی نے سرینگر سے جاری اپنے ایک بیان میںکہاکہ اردو زبان مسلم ثقافت کی شناخت ہے جسےنشانہ بنایاجارہا ہے۔

انہوںنے افسوس ظاہر کیاکہ مسلمانوں کے ساتھ دوسرے درجے کے شہریوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے اور ان کے وسائل کو لوٹا جارہا ہے جبکہ انہیںکھانے پینے کی اشیاءکے لیے بھی محتاج کیاجارہا ہے۔

آسیہ اندرابی نے مزید کہا کہ خطے کے تمام مسلمانوں کو اردو زبان کی حفاظت کے لیےکھڑا ہوجانا چاہےکیونکہ یہ مسلم تاریخ کا انمول خزانہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے سڑکوں، بجلی اور پانی کی فراہمی کے وعدے کئے تھے وہ بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میںناکام ہوگئے ہیںاور اس سے یہ بات ثابت ہوجاتی ہے کہ کشمیر میںنام نہاد انتخابات محض ایک ڈھونگ ہے جس کا مقصد عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنا ہے۔


مزید خبریں :