کھیل
21 دسمبر ، 2015

فیفا اسکینڈل کیس : بلاٹر اورپلاٹینی8 سال کے لیے معطل

فیفا اسکینڈل کیس : بلاٹر اورپلاٹینی8 سال  کے لیے معطل

زیورخ .....فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) میں کرپشن اسکینڈل ثابت ہونے پر فیفا کے صدر سیپ بلاٹراور نائب صدرمائیکل پلاٹینی کو آٹھ سال کے لئے معطل کرکے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

عالمی فٹ بال تنظیم فیفا کی ایتھکس کورٹ نے فیفا کےنائب صدر اور یوئیفاگورننگ باڈی کے صدر مائیکل پلاٹینی کیخلاف کرپشن الزامات ثابت ہونے پر8 سال کیلئے معطل کرکے 50 ہزار ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے ۔

اس سے پہلے فیفا ایتھکس کمیٹی نے اکتوبر میں کرپشن الزامات کے باعث سیپ بلاٹر اور پلاٹینی کو 90روز کیلئے معطل کیا تھا۔

مزید خبریں :

تازہ ترین

سب دیکھیں