پاکستان
21 دسمبر ، 2015

میانوالی کے لوگ تسلی رکھیں، رہنما مسلم لیگ ن حمزہ شہباز

میانوالی کے لوگ  تسلی رکھیں، رہنما مسلم لیگ ن حمزہ شہباز

لودھراں........مسلم لیگ ن کے رہ نما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ میانوالی کے لوگ تسلی رکھیں ، عمران خان ان کی زمین کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتے،جب شیر آتا ہے تو چھکے لگانے والوں کے چھکے چھوٹ جاتے ہیں۔

میونسپل اسٹیڈیم لودھراں میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ سیاسی رشتے بہت کمزور ہوتے ہیں راتوں رات ٹوٹ جاتے ہیں وہ محبت کا رشتہ قائم کرنے آئے ہیں۔انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہو ئے کہا کہ رونا دھونا چھوڑ دیں اور ہمیں کام کرنے دیں، عمران خان کنٹینر سے نیچے اتر آؤ، قرضے معاف کرانے والے جہانگیر ترین کے جہاز سے نیچے اتر آؤ۔

سیلو برادری سے زمین حوالے کرنے سے متعلق عمران کان کے بیان پر ان کا کہنا تھا کہ عمران خان تکبر سے بات کی آپ نے ، لوگوں سے زمین لینے کی بات کی لیکن ایسی باتیں کر کے کیوں لوگوں کے دل دکھاتے ہیں، بکریاں چرانے پر لوگوں کی غربت کا کیوں مذاق اڑاتے ہیں،لیکن عمران خان آپ کی زمین پر میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتے، وہ لوگ تسلی رکھیں ، نواز شریف انصاف کرتا ہے نا انصافی نہیں ہو گی۔

حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے عدالت پہنچ کر کسان پیکیج رکوا دیا۔ خیبرپختونخوا میں بجلی کے کارخانوں کی رقم پر سٹہ کھیلا گیا،اس لئے عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ ایک طرف کنٹینر پر چڑھ کر جھوٹ بولنے والے ہیں اور دوسری طرف نواز شریف ہیں جو دن رات کام کررہے ہیں۔ فیصلہ عوام کو کرنا ہے اور 23 دسمبر کو کامیابی شیر کی ہوگی۔

مزید خبریں :