21 دسمبر ، 2015
نیویارک.........انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے شامی حکومت اوراس کے اتحادی روس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ باغیوں کے زیرقبضہ علاقوں میں کلسٹر بموں کا بے دریغ استعمال جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق30 ستمبر سے شروع ہونے والی روسی عسکری کارروائی کے بعد سے کم از کم 20 مرتبہ کلسٹر بموں کا استعمال کیا گیا ہے اور یہ حملے 9 مختلف مقامات پر کیے گئے۔
تنظیم نے کلسٹر بموں کے استعمال کے شواہد جمع کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ ادارے کے مطابق ان حملوں میں 35 شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں 17 بچے بھی شامل ہیں۔