دنیا
21 دسمبر ، 2015

نئی امریکی ویزا پالیسی جوہری معاہدے کے منافی ہے، ایران

نئی امریکی ویزا پالیسی جوہری معاہدے کے منافی ہے، ایران

تہران........ ایران نے امریکا کی نئی ویزا پالیسی کو رواں برس جولائی میں مغرب اور عالمی طاقتوں کے مابین طے پانے والے جوہری معاہدے کے منافی قرار دیدیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران نے امریکی ویزا پالیسی کے حوالے سے مغربی ملکوں کے ساتھ مشاورت کی ہے۔ عراقچی کے مطابق یقینی طور پر یہ ویزا پالیسی ایران کے اقتصادی، سیاحتی، سائنسی اور ثقافتی تبادلوں کو متاثر کرے گی۔

اِس پالیسی پر یورپی سفارت کاروں کے تحفظات بھی سامنے آئے ہیں۔ امریکا نے حال ہی میں اڑتیس مختلف ملکوں کے لیے ویزا قوانین میں ترمیم کی ہے جن میں ایران بھی شامل ہے۔

مزید خبریں :

تازہ ترین

سب دیکھیں