21 دسمبر ، 2015
نیویارک......... نیویارک میں مسلم کمیونٹی، جنگ مخالفین ، طلبہ اور نسل پرستی کے سینکڑوں مخالفین نے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور مسلمانوں کے حوالے سے ان کے بیانات کی شدید مذمت کی۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نسل پرست اور فسطائی قرار دیا، اس دوران نیویارک کے مصروف ترین علاقے ” ففتھ ایونیو“ پر ٹرمپ مخالف پلے کارڈز بھی آویزاں کیے گئے۔
احتجاج کے آغاز سے قبل مسلم افراد نے وہاں نماز ظہر بھی ادا کی۔یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی ہونی چاہئیے۔