پاکستان
21 دسمبر ، 2015

آرمی چیف سےافغانستان میں امریکی افواج کے سربراہ کی ملاقات

آرمی چیف سےافغانستان میں امریکی افواج کے سربراہ کی ملاقات

راولپنڈی......آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں تعینات امریکی فوج کے سربراہ جنرل جان ایف کیمبل نے ملاقات کی ہے۔ جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی سیکورٹی اور پاک افغان سرحدی امور پر بات چیت کی گئی اور افغان مفاہمتی عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید خبریں :