21 دسمبر ، 2015
اسلام آباد.......وزارت پانی و بجلی میں کرپشن کی ہنڈیا بیچ چوراہے پر پھوٹ گئی، وزارت میں 10کھرب 53ارب کی بے ضابطگیاں اور بدعنوانیاں سامنے آئی ہیں۔
آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق مختلف منصوبوں میں 231ارب روپے غیر قانونی طور پر ادا کیے گئے، 5سو ارب اضافی ادائیگیوں کی مد میں بہادیے گئے، آڈیٹر جنرل نے بجلی کے محکموں میں بھی کرپشن کی تحقیقات کی سفارش کی ہے۔
ہیراپھیری کی یہ رپورٹ مالی سال 2015ء اور اس سے پہلے کے عرصے پر مبنی ہے، اربوں کھربوں کے اس گھپلے میں کون کون ملوث ہے اور کن مدوں میں زیادہ رقوم کی کرپشن ہوئی ہے؟