پاکستان
21 دسمبر ، 2015

400 کنال پر رہنے والے عمران خان ایک کمرے میں بھی رہ سکتے ہیں، پرویز رشید

400 کنال پر رہنے والے عمران خان ایک کمرے میں بھی رہ سکتے ہیں، پرویز رشید

اسلام آباد.......سیلو برادری سے زمین مانگنے والے عمران خان پر وزیر اطلاعات پرویز رشید نے ایک بار پھر تیکھا سا طنز کرڈالا
کہا کہ چار سو کنال پر رہنے والے عمران خان ایک کمرے میں بھی رہ سکتے ہیں، بنی گالہ کا گھر دے کر زمین خرید لیں۔

عمران خان نے کل زمین کی ڈیمانڈ کی اور آج وفاقی وزیراطلاعات نے انہیں اسان حل بتادیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے عمران خان کو مشورہ دے دیا وہ بھی بالکل مفت ! کہ عمران خان 400 کنال کے گھرمیں رہتے ہیں، اکیلے آدمی کیلئے تو ایک کمرہ کافی ہے، بنی گالہ کا گھر دے کر میانوالی کی زمین خرید لیں۔

عمران خان نے نمل یونیورسٹی کے لیے سیلو برادری سے ان کی زمین مانگی تھی اور ایسے ویسے نہیں پورے رعب سے کہا تھا کہ زمین چاہیے،بڑی جلدی، ابھی پیار سے کہہ رہا ہوں زمین دے دو،تو پیسے بھی مل جائیں گے،بعد میں تو پسوں کے بغیرہی دینی پڑے گی۔

سیلو برادری نے تو عمران خان کو زمین دینے سے منع کردیا،دیکھنا یہ ہے کہ عمران خان پروزی رشید کے مشوے پر غور کرتے ہیں یا نہیں۔

مزید خبریں :