21 دسمبر ، 2015
کراچی......کراچی میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر سے آل کراچی تاجر اتحاد کے وفد نے عتیق میر کی سربراہی میں ملاقات کی اور آئندہ دنوں میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق خدشات سے آگاہ کیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز ہیڈکوارٹرز میں آل کراچی تاجراتحاد کے 6رکنی وفد نے ملاقات کی۔ تاجروں نے آئندہ دنوں میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق اپنے خدشات کا اظہار کیا جبکہ کراچی آپریشن میں رینجرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن کے نتیجے میں ہی کراچی میں استحکام آیا ہے۔
اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے تاجروں کو یقین دلایا کہ کراچی آپریشن اپنے منطقی انجام تک جاری رہے گا۔ میجر جنرل بلال اکبر نے یقین دلایا کہ جرائم پیشہ افراد اور بھتہ خوروں کے خلاف انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔