28 مئی ، 2012
ماسکو…روسی صدر ولادیمیر پیوٹن آئندہ دو روز میں بیلا روس کا دورہ کرینگے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عہدہ صدارت پر دوبارہ فائز ہونے کے بعد یہ ان کا پہلا غیر ملکی سرکاری دورہ ہے صدر پیوٹن شیڈول کے مطابق اکتیس مئی کو سابق سوویت ریاست بیلا روس جائینگے جہاں سے وہ جرمنی اور فرانس روانہ ہونگے ۔ روسی صدر کو اس دورے کی دعوت بیلا روس کے صدر الیگزنڈر لکاشنکو نے دی تھی ۔