پاکستان
28 مئی ، 2012

ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق کیپٹن کی نماز جنازہ

گوجرانوالہ… دریائے چناب میں تربیت کے دوران ہیلی کاپٹر میں سوارگر کر ڈوبنے والے شہید کیپٹن عرفان احمد کی نمازہ جنازہ فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی۔ جبکہ دوسرے پائلٹ کی تلاش اب بھی جاری ہے۔پانچ روز قبل ہیلی کاپٹر کی تربیتی پرواز کے دوران دریائے چناب میں ڈوب کر لاپتہ ہونے والے کیپٹن عرفان احمد کی لاش گزشتہ روز دریائے چناب کے پل کے نیچے سے ملی تھی۔جس کے بعد آج شہید کی نمازہ جنازہ گوجرانوالہ ائربیس میں ادا کی گئی ، جس میں ائرفورس فورس سمیت اعلی ٰ فوجی افسران کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔نمازہ جنازہ کے بعد شہید کے جسد خاکی کو سبز ہلالی پرچم میں لپیٹ کر فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی شہرمردان روانہ کردیا گیا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق انسٹرکٹر پائلٹ عبدالباری کی تلاش اب بھی جاری ہے۔

مزید خبریں :