22 دسمبر ، 2015
موغادیشو....... صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں مسلح افراد کے حملوں میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے موغا دیشو کے ایک مصروف روڈ پر فائرنگ کی اور بعد ازاں ایک کار بم دھماکا کر دیا۔
طبی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر عام شہری ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں نے پہلے ایک سرکاری افسر کی گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے بعد میں محافظوں نے جوابی کارروائی شروع کر دی۔
اس پیشرفت کے بعد حملہ آوروں نے باردو سے بھری ایک گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا۔ کسی گروپ نے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔