28 مئی ، 2012
بالی … انڈونیشیا میں ایک برطانوی خاتون کو مبینہ طور پر منشیات سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی خاتون کو جزیرہ بالی سے 2.5 ملین ڈالر مالیت کی منشیات مبینہ طورپر سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کی گئی برطانوی خاتون انیس مئی کو بنکاک سے ایک پرواز کے ذریعے انڈونیشیا پہنچی تھی جہاں اس کے سوٹ کیس سے 4.7 کلو گرام کوکین برآمد ہوئی تھی حکام کا کہنا ہے کہ خاتون سے تحقیقات جاری ہیں ا ور جرم ثابت ہونے کی صورت میں اسے سزائے موت سنائی جاسکتی ہے۔