پاکستان
28 مئی ، 2012

وزیراعظم کے حق میں اسپیکر کی رولنگ،ن لیگ نے پٹیشن دائر کردی

وزیراعظم کے حق میں اسپیکر کی رولنگ،ن لیگ نے پٹیشن دائر کردی

اسلام آباد… مسلم لیگ نون نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو توہین عدالت کیس میں سزا پر اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کیخلاف آئینی پٹیشن، سپریم کورٹ میں دائر کردی ہے، اس میں وزیراعظم کو کام سے فوری روکے جانے کی درخواست کی گئی ہے ۔ مسلم لیگ نون کے رہنماء خواجہ آصف کی طرف اسپیکر رولنگ کے خلاف آٹھ صفحات پر مشتمل پٹیشن دائر کی گئی ہے، اس پٹیشن کو دائر کئے جانے سے قبل درکار دستاویز کو منسلک کرنے ، کاغذات کی جلد سازی کئے جانے جیسے تقاضے جلد ی میں پورے کئے جاتے رہے ، دائر کی گئی پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ توہین عدالت کیس میں سزا سے وزیراعظم نااہل ہوچکے ہیں ، انہیں کام کرنے سے فوری روکا جائے، اس پٹیشن میں وفاق ، وزیراعظم، الیکشن کمیشن اور اسپیکر اسمبلی کو فریق بنایاگیاہے۔

مزید خبریں :