انٹرٹینمنٹ
26 دسمبر ، 2015

’’دل والے‘‘ 100کروڑ کلب میں شامل ہو گئی

’’دل والے‘‘ 100کروڑ کلب میں شامل ہو گئی

ممبئی.......بالی وڈ کی سپر ہٹ جوڑی شاہ رخ خان اور کاجول کی نئی فلم’’دل والے‘‘کا باکس آفس پرکامیابیوں کا سفر تیزی سے جاری ہے۔

روہت شیٹھی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم’’دل والے‘‘ بھارت میں ایک ہفتے کے دوران 102.65کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرکے100کروڑ کلب میں شامل ہو گئی ہے۔

فلم میں بالی ووڈ کی سب سے مشہور آن اسکرین رومینٹک جوڑی شاہ رخ خان اور کاجل نے بہترین اداکاری کے جوہر دِکھائے ہیں جسے دنیا بھر میں ان کے مداحوں نے بے حد پسند کیا ہے ۔فلم کی دیگر کاسٹ میں ورون دھون ، کریتی سینن اور بومن ایرانی بھی شامل ہیں ۔

مزید خبریں :