26 دسمبر ، 2015
کراچی.......اویس عالم.......کراچی پریس کلب کے ا نتخابات برائے سال 2016 میںڈیموکریٹس پینل نے ایک مرتبہ پھر میدان مارلیا ہے اور مد مقا بل پروگریسوپینل کو بھاری اکثریت سے شکست دے دی ہے۔
ڈیموکریٹس پینل کےفاضل جمیلی 487ووٹ لےکرصدرمنتخب ہوگئے جبکہ ان کے مد مقابل پروگریسو پینل کے نظام الدین صدیقی نے231ووٹ حاصل کر سکے۔اسی طرح ڈیموکریٹس پینل کے علائوالدین خانزادہ538ووٹ لے کر سیکریٹری منتخب ہوگئے جبکہ پروگریسو پینل کے اشرف خان 228ووٹ حاصل کرسکے۔
اسی طرح سجادعباسی456ووٹ لے کرنائب صدرمنتخب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل پروگریسو پینل کی نادیہ فاروق کے حاصل کردہ ووٹوں کی تعداد289رہی ۔حنیف اکبر468ووٹ کے ساتھ خزانچی منتخب ہو ئے جبکہ ان کے حریف خالد مجید 272ووٹ حاصل کر سکے۔ رضوان بھٹی 500ووٹ لے کرجوائنٹ سیکریٹری منتخب ہو ئے،انہوں نے پروگریسو پینل کی شہر بانو کوشکست دی ،شہر بانو کے حاصل کر دہ ووٹوں کی تعداد254رہی ۔
گورننگ باڈی کے انتخاب میں بھی ڈیموکریٹس پینل کے تمام سات رکن کامیاب رہے ، منتخب ہونے والے گورننگ باڈی کے ممبران میں حنا ماہ گل491،صدیق چوہدری421، منظور چانڈیو408،محمد احمد394،نواب قریشی449،شمس کیریو495اور طارق ابو الحسن462 ووٹ حاصل کرکے منتخب ہوئے۔
کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات 2016 میں کل775ووٹرز رائے شماری میں حصہ لیا،پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔